کینن کرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کاڈی جی سپورٹس پنجاب کے بھائی کی وفات پر اظہارتعزیت

کینن کرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کاڈی جی سپورٹس پنجاب کے بھائی کی وفات پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) کینن کرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کینن شیخ محمد ابراہیم کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں کینن کرکٹ کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کے بھائی مبشر سرور اور پرنس کلب کے صدر سرفراز احمد کی ہمشیرہ کی وفات پر چیئرمین کینن کرکٹ شیخ محمد ابراہیم،صدر گولڈن سٹار کرکٹ کلب واصف زمان،سیکرٹری شہبازعلی،شفیع اللہ خان اور ایگزیکٹوکمیٹی کے اراکین نے افسوس کا اظہار کیا۔چیئرمین کینن شیخ محمد ابراہیم اور صدر گولڈن سٹار کلب واصف زمان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں ڈی جی سپورٹس ندیم سرور اور سرفراز احمد کے غم میں برابرکے شریک ہیں اور مرحومین کی مغفرت کے لئے دعاگو ہیں۔اجلاس میں مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔