شہباز سینئر نے اپنے استعفی کی خبروں کے بے بنیاد قرار دیدیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے سابق سیکرٹری شہباز سینئر نے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفیٰ نہیں دیا،صدر پی ایچ ایف نے بغیربتائے عہدے سے ہٹادیا،جب استعفیٰ دیاتھاتوقبول نہیں کیا گیا تھا،3 ماہ بعداچانک صدرپی ایچ ایف نے خودسے استعفیٰ قبول کرلیا،صدرپی ایچ ایف خالدسجادکھوکھرکے ساتھ کام نہیں کروں گا،حکومت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات کاجائزہ لے۔اتوار کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے سابق سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا کہ میڈیا پر میرے استعفے کی خبروں سے لاعلم ہوں اور حیران بھی ہوں میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف کوئی بڑا تعارف نہیں ہے،میں نے اپنے ملک کیلئے جو کھیلا ہے وہ ہی میرا تعارف ہے،میرے اندر کسی بھی عہدے کا لالچ اللہ تعالیٰ نے نہیں رکھا،اگر کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ میں پی ایچ ایف کیلئے کام نہ کرؤں تو میں بغیر کسی لڑائی کے پی ایچ اہف میں کام نہیں کرؤں گا،لیکن میرے سے متعلق بیانات چلوانا انتہائی غیر اخلاقی عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ استعفیٰ نہیں دیا،صدر پی ایچ ایف نے بغیربتائے عہدے سے ہٹادیا،جب استعفیٰ دیاتھاتوقبول نہیں کیا گیا تھا،3 ماہ بعداچانک صدرپی ایچ ایف نے خودسے استعفیٰ قبول کرلیا،صدرپی ایچ ایف خالدسجادکھوکھرکے ساتھ کام نہیں کروں گا،حکومت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات کاجائزہ لے،عہدے کالالچ نہیں جوحقیقت ہے وہ بتارہاہوں۔واضح رہے کہ صدر ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر نے گزشتہ روز شہباز سینیئر کے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے آصف باجوہ کو نیا سیکرٹری نامزد کر دیاتھا۔شہباز سینئر نے کہا کہ میں،صدرپی ایچ ایف خالدسجادکھوکھرکے ساتھ کام نہیں کروں گا،حکومت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات کاجائزہ لے۔