شاہد آفریدی کی سوانح حیات کیخلاف شہریوں کا شدید ردعمل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)شاہد آفریدی کی کتاب میں سوائے ان کی شہرت کے حصول کے علاوہ کچھ ایسا نہیں جس کی بنا ء پر ا ن کی کتاب کی تعریف کی جائے کتاب میں شامل کئی باتیں تو وہ پہلے ہی میڈیا پر بیان کرچکے ہیں اب صرف سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے آفریدی نے کتاب میں ایسی باتیں دوبارہ دہرائیں ہیں ان خیالات کا اظہار شائقین کرکٹ نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس حوالے سے عثمان، ندیم، عادل، جنید اور اکبر نے کہا کہ آفریدی ایک بڑا کھلاڑی تو ہے مگر ہم اس کو ایک بڑا نسان نہیں مانتے بڑا انسان اور کھلاڑی بھی وہ ہی ہوتا ہے جو اپنے سیئنرز کی عزت کرنا جانتا ہے اور یہ افسوس کی بات ہے کہ آفریدی جس طرح سے سینئر کی بے عزتی کرتے ہیں یہ ان کو زیب نہیں دیتی اب جب انہوں نے کرکٹ چھوڑ دی ہے تو ان کو اس قسم کے بیانات نہیں دینے چاہئیے تھے یہ ایک متنازعہ کتاب ہے اور اس سے آفریدی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے فضل،کریم،ذاکر،حبیب اور ظہور نے کہاکہ آفریدی کا مقصد اب صرف اور صرف شہرت حاصل کرنا ہے اور اس میں ان کو ناکامی ملے گی ان کو تو پاکستان کی اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کرنے کی ضرورت تھی ان واقعات کاذکر کرتے جو مثبت تھے بہرحال اس کتاب کے پیچھے ان کے جو بھی مقاصد ہو ہمارے خیال میں ان کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی۔
اور بلکہ شائقین کرکٹ میں اس کتاب میں ان کے تاثرات کے حوالے سے ان کے بارے میں منفی خیالات ہی جنم لیں گے جس کا ان کو مستقبل میں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔