فضل محمود کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

فضل محمود کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری فضل محمود کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج(6مئی کو)کھیلا جائیگا، راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کی ایڈہاک کمیٹی کے رکن لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ایڈ ہاک کمیٹی کی کوشش ہے کہ فضل محمود کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل رمضان المبارک سے قبل کروا دیا جائے اور اسی لئے ایڈہاک کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ راولپنڈی میں جاری چمپئن شپ کا فائنل 6مئی کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد کروایا جائیگا۔وسیم احمد جنجوعہ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ہمیں اپنی قومی ٹیم کیلئے دعاکرنی چاہئے کہ وہ ورلڈ کپ اپنی اچھی کارکردگی پیش کریں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -