عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی تحریک انصاف حکومت کا وژن ہے ،طفیل انجم

عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی تحریک انصاف حکومت کا وژن ہے ،طفیل انجم

  

رستم(نمائندہ پاکستان) ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 49طفیل انجم نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیا ت کی فراہمی تحریک انصاف حکومت کا وژن ہے ، ریسکیو 1122سروسز سے عوام کو بہت ریلیف ملا ہے اور بلاشبہ ریسکیو 1122کا شمار پاکستان کے بہترین اداروں میںہوتا ہے ، تحریک انصاف حکومت نے اداروں کو مضبوط کرکے عوام کے تابع بنائے ، پچھلے صوبائی دور حکومت میں کرپشن کا خاتمہ ممکن بنایا اور عوام کا اعتماد بحال رکھنے کے لئے آج بھی حکومت اپنے فیصلوں پر قائم ہے، ملک میں مہنگائی عارضی طور پر آئی ہے ہر سخت حالات کے بعد اچھے حالات جنم لیتے ہے بہت جلد ملک کا اقتصادی حالت بہتر ہو جائے گا، وزیر اعظم عمران خان ملک کی مفاد کے خاطر جنگی بنیادوں پر کام رہاہے انتک محنت کا ثمرہ بہت جلد عوام کے سامنے آئے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل رستم نواں کلی میں ریسکیو 1122کے بلڈنگ اور باریکاب روڈ کٹہ خٹ کی تعمیر کے افتتاحی تقریبات سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پرریسکیو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر حارث حبیب ،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ارشد اقبال ، ضلعی ممبر سابق ناظم اعلیٰ مردان وقار احمد خان اورستم کے ر صدر محمد اسلام بھی موجود تھے منصوبہ پر تحمینہ لاگت 4کروڑ 44لاکھ روپے آئی گی جبکہ باریکاب روڈ تعمیر پر تحمینہ لاگت 2کروڑ 50لاکھ آئے گی ۔ایم پی اے طفیل انجم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں تحصیل بلڈنگ رستم تعمیراتی کام کے لئے 200ملین روپے کی سمری جمع کر دیا ہے جو بجٹ اجلاس میں منظور کیا جائے گا جنرل الیکشن میں عوام سے جتنے بھی وعدے کئے تھے سب پورے کئے جائینگے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -