پنوعاقل،عوام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

پنوعاقل،عوام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

  

سکھر(بیورورپورٹ)پنوعاقل کے قریب عوام ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، چلتی ٹرین کی بوگی کا ایکسل ٹوٹ گیا، ڈرائیور نے کمال ہوشیاری سے ٹرین کو روہڑی اسٹیشن تک پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنوعاقل کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس اس وقت اچانک ایک بڑے سے بچ گئی جب اس کی بوگی نمبر بارہ کا اچانک ایکسل ٹوٹ گیا جس کے باعث ٹرین ہچکولے کھانے لگی تاہم ڈرائیور نے حاضر دماغی اور کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کی رفتار کم کردی اور اسے پنوعاقل سے روہڑی اسٹیشن پر لاکر ایک حادثے سے بچالیا اگر ڈرائیور کمال ہوشیاری کا مظاہرہ نہ کرتا تو ٹرین پٹری سے اتر کر کسی بھی حادثے کا شکار ہوسکتی تھی روہڑی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو آگے روانگی سے روک دیا گیا اور متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کرکے اس کے ایکسل کی مرمت کی جارہی ہے تاہم دو گھنٹے سے ٹرین روہڑی اسٹیشن پر موجود ہونے کے باعث مسافر گرمی سے سخت پریشان ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -