راولپنڈی‘بے روزگار نوجوانوں کو ”آن جاب ٹریننگ“ دینے پر عمل درآمد شروع

راولپنڈی‘بے روزگار نوجوانوں کو ”آن جاب ٹریننگ“ دینے پر عمل درآمد شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بے روزگار نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو روزگار دینے کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی پنجاب کے تربیتی مراکز نے اپنے اپنے اضلاع میں نئے اور پرانے صنعتی اداروں اور چیمبرز کے تعاون سے متعلقہ صنعتوں کی ضرورت کے مطابق نئے ٹریڈز میں فنی تربیتی کورسز متعارف کرانے اور بے روزگار نوجوانوں کو ان ٹریڈز کی ”آن جاب ٹریننگ“ دینے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے. ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی پنجاب کی ڈسٹرکٹ منیجر راولپنڈی ڈویژن فرحت جہاں راجہ نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کرتار پورہ راولپنڈی سے مختلف فنی کورسز مکمل کرنے والی بچیوں کو اسناد دینے کی سالانہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریننگ کے دوران ہنر سیکھنے والوں کو 3000 روپے تک خرچ دیا جائیگا اور چھ سے ایک سال کی ٹریننگ مکمل ہونے پر انہیں متعلقہ اداروں میں باقاعدہ ملازمت مل جائیگی۔ پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ صائمہ گل نے کہا کہ ہم نے کوہ نور ٹیکسٹائل ملز کے حکام سے بات چیت مکمل کر لی ہے اور ابتدائی طور پر انڈسٹریل سٹچنگ کے ٹریڈ میں افرادی قوت مہیا کرنے کیلئے نیا کورس شروع کر رہے ہیں جو چھ ماہ دورانئے کا ہوگا۔
آن جاب ٹریننگ