اقتصادی سست روی، ملک میں 10لاکھ افراد بیروزگارہیں، ڈاکٹرحفیظ پاشا

اقتصادی سست روی، ملک میں 10لاکھ افراد بیروزگارہیں، ڈاکٹرحفیظ پاشا

  

کراچی(این این آئی)معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہاہے کہ اس وقت اقتصادی سست روی کے باعث ملک میں 8 سے 10 لاکھ افراد بے روزگار ہیں جبکہ40لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ خدشہ ہے کہ آئندہ دو مالی برسوں میں غربت زدہ افراد کی تعداد 80لاکھ تک جا پہنچے گی۔آئی ایم ایف کے تین سالہ قرضوں کے پروگرام کے بعد ملک کے ممکنہ اقتصادی منظرنامے کی وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ پاشا نے خبردار کیا کہ جی ڈی پی کی شرح نمو رواں اور آئندہ مالی برسوں میں تین فیصد رہے گی، جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور مہنگائی دوہرے ہندسے یعنی دس فیصد سے بڑھ جائے گی۔انہوں نے کہاکہ مالی سال2021-22 اور اس سے آگے مہنگائی کو 5فیصد سے نیچے لانے کا ہدف ہے۔ رواں مالی سال کے اختتام پر بجٹ خسارہ تقریباً7فیصد رہے گا۔انہوں نے کہاکہ قرضوں کی ادائیگی میں 2.6ٹریلین روپے ہڑپ ہو جائیں گے۔ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر کشیدگی کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں کئی گناہ اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد حکومت کو چاہئے وہ وزارتیں اور محکمے کم کرے تاکہ رواں اخراجات کو قابو میں رکھا جا سکے۔

ڈاکٹر حفیظ پاشا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -