ماسکو میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،41مسافر ہلاک

ماسکو میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،41مسافر ہلاک
ماسکو میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،41مسافر ہلاک

  

ماسکو(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 41 مسافر ہلاک اور37 زندہ بچ گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ماسکو سے روس کے شہر’مرمینسک‘جارہا تھاکہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 41مسافر ہلاک ہو گئے جبکہ 37 افراد کو زندہ بچالیا گیا،ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں ،طیارے میں 78 مسافر سوارتھے جن میں سے 11مسافر زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -