لاہورہائیکورٹ،علیم خان کی درخواست ضمانت پرسماعت آج ہو گی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کرےگا ،عدالت نے علیم خان سے آف شورکمپنیوں کی تفصیلات طلب کررکھی ہیں،
درخواست گزار کی جانب سے عدالت کے رو بروموقف اختیار کیا گیا ہے کہ علیم خان کوغیرقانونی اثاثے بنانے پرگرفتار کیاگیا،علیم خان سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے،علیم خان کوجیل میں رکھنے کاکوئی جوازنہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ علیم خان کوضمانت پررہاکرنے کاحکم دیاجائے۔