سندھ ہائیکورٹ،الیکشن میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر وفاق،سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ،الیکشن میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر وفاق،سندھ حکومت اور ...
سندھ ہائیکورٹ،الیکشن میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر وفاق،سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن 2018 میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست پر وفاق ،حکومت سندھ اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن 2018 میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں سے متعلق پی ایس پی کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل حسان صابر ایڈووکیٹ نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ الیکشن میں آئین کی خلاف ورزی کی گئی،الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات کی رات2بجے نتائج الیکشن کمیشن کودیناضروری تھا،کراچی میں بیشتر حلقوں کے نتائج 26 جولائی کو جاری کیے گئے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر چیف جسٹس نے بھی الیکشن کمیشن کی سرزنش کی،آر اوز کی غفلت پر الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس جاری کیے،عدالت سے استدعا ہے کہ بے ضابطگیوں کانوٹس لیاجائے اورکامیاب امیدواروں کانوٹیفکیشن کالعدم قراردیاجائے۔
سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعدوفاقی ، سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے اورجواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔