پاکستان کی وہ جگہ جہاں آج پہلا روزہ ہے

پاکستان کی وہ جگہ جہاں آج پہلا روزہ ہے
پاکستان کی وہ جگہ جہاں آج پہلا روزہ ہے

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر قیادت پشاور کی مسجد قاسم خان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران شہادتیں موصول ہونے پر انہوں نے آج چھ مئی کو پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا ۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختون خواہ کے بیشتر علاقوں میں آج عوام پہلے روزے سے ہیں تاہم گزشتہ روز مفتی شہاب الدین نے اجلاس کے دوران چاند دیکھنے کی 22 شہادتوں کا دعویٰ کیا اور آج پہلے روزے کا اعلان کیا ۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے اعلان کے بعد دوسری جانب قبائلی علاقوں سے بھی سوموار کے دن روزے کا اعلان کردیا گیا ہے اور حسب معمول وہ حکومتی اعلان سے ایک روز قبل روزہ رکھیں گے

۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے اعلان کے بعد خیبر پختونخواہ اور ٹرائبل اضلاع میں کل پہلا روزہ ہوگا جبکہ رات گئے مساجد میں اعلانات کے ذریعے نماز تراویح اور سحری کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔تاہم دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک میں کہیں سے بھی رمضان کا چاند یکھنے کی قابل اعتماد شہادتیں اور شرعی تقاضوں کو پورا کرنے والی شہادتیں موصول نہیں ہوئی ہیں لہذا پاکستان میں پہلا روزہ 7 مئی بروزمنگل ہو گا ۔

مزید :

ماحولیات -