حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف میں کس دام گروی رکھوایا ؟عمران خان پارلیمنٹ میں آکر وضاحت کریں ،مریم اورنگزیب

حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف میں کس دام گروی رکھوایا ؟عمران خان پارلیمنٹ میں ...
حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف میں کس دام گروی رکھوایا ؟عمران خان پارلیمنٹ میں آکر وضاحت کریں ،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف میں کس دام گروی رکھوایا ؟عمران خان پارلیمنٹ میں آکر وضاحت کریں ۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آئی ایم ایف کے حکم پر پٹرول بم گرانے کی وضاحت کریں ،عمران خان ایک گھنٹہ نہیں صرف ایک منٹ کیلئے آکر وضاحت کریں ،انہوں نے کہا کہ بتایا جائے آئی ایم ایف کے ملازم کو راتوں رات سٹیٹ بم کا گورنرکیوں لگایا گیا؟انہوں نے کہا کہ عمران صاحب رمضان سے آئی ایم ایف کے حکم پر پٹرول بم گرانے کی وضاحت کریں ۔