ستاروں کی روشنی میں آپ کا پیر کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا پیر کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا پیر کا دن کیسا رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمل
06مئی پیر۔ عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات احتیاط طلب ہوں گے۔ آپ کی روشن خیالی ترقی کی راہ ہموار کرے گی۔ سماجی سرگرمیوں میں شرکت کا موقع ملے گا۔ شریک حیات کی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔

ثور
06مئی پیر۔ دوستوں کے ساتھ سیر و سیاحت کا پروگرام بن سکے گا۔ مخلص احباب سے صلاح و مشورہ مفید رہے گا۔ رومانوی امور حسب منشاء ہونگے۔ کیرئیر میں بہتری کی امید ہے۔

جوزا
06مئی پیر۔ آپ اور شریک کار کے درمیان معمولی تلخ کلامی پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے فرائض میں غفلت نہ برتیں بلکہ اپنے کام میں زیادہ توجہ دیں۔
سرطان
06مئی پیر۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ معاملے کو سنبھال سکیں گے، مالی پوزیشن بہتر ہو گی۔ دوسروں کے ساتھ مالی لین دین کر سکیں گے۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔
اسد
06مئی پیر۔ نئے کاروباری معاہدے عمل میں آئیں گے۔ شراکت داری کرتے ہوئے تمام معاملات احتیاط سے طے پائیں۔ حکام بالا کا تعاون حاصل رہے گا۔ اہم خبریں موصول ہوں گی۔
سنبلہ
06مئی پیر۔ خوابوں کی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں آنے کی کوشش کریں۔ کسی ساتھی یا شریک کار کا مشورہ سن لینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ ماتحت عملے سے ہوشیار رہیں۔ آپ رومانوی امور سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

میزان
06مئی پیر۔ چھوٹی چھوٹی باتوں کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔ کام کاج میں آپ کشش محسوس کریں گے۔ اپنے ملازمتی فرائض کی ادائیگی کے دوران دوسروں سے الجھنے کی کوشش نہ کریں ورنہ کام میں رکاوٹ کا خدشہ ہے۔

عقرب
06مئی پیر۔ کام میں سنجیدگی اختیار کریں۔ آپکا زیادہ تر رجحان شراکتی کام میں ہو گا۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے، گھریلو امور توجہ طلب ہونگے۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔
قوس
06مئی پیر۔ دوستوں کے ساتھ کوئی تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آنے کا امکان ہے۔کاروبار میں اتار چڑھاؤ رہے گا۔ ترقی و کامیابی کے لیے محنت کی ضرورت ہو گی۔
جدی
06مئی پیر۔ دور کے مقام سے کوئی خبر ملے گی۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ اپنے قریبی لوگوں سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ گزشتہ بنائے گئے منصوبوں پر عمل در آمد کر سکیں گے۔
دلو
06مئی پیر۔ دوسروں کو اپنے نظریات و مؤقف کے مطابق ڈھالنا مشکل ہو گا۔ کسی پرانے معاہدے کے منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ کاروباری امور توجہ کے طالب ہوں گے۔ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔
حوت
06مئی پیر۔ جھگڑنے یا الجھنے سے گریز کریں۔ اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ اپنی انفرادی صلاحیتوں کو ضائع نہ کریں۔ بلکہ انہیں بروئے کار لا کر فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ کاروباری میدان میں مقابلہ کا رجحان ہو گا۔