سابق فاٹا کے 16 صوبائی حلقوں کا شیڈول جاری،انتخابات2 جولائی کو ہونگے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق فاٹا کے 16 صوبائی حلقوں کا شیڈول جاری کردیا، الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخواکے 16 صوبائی حلقوں میں انتخابات 2 جولائی کوہوں گے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق انتخابات کا 7 مئی کوپبلک نوٹس جاری ہوگا،امیدوارکاغذات نامزدگی 9 سے 11 مئی جمع کرا سکتے ہیں ، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 18 مئی کو ہو گی جبکہ اپیل22 مئی تک کی جا سکے گی ۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اپیلوں پر فیصلہ 27مئی کو سنایا جائے گاجبکہ امیدواروں کی فہرست 28 مئی کو جاری ہو گی،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 30 مئی کوانتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔