چوہدری نثار علی خان نے ن لیگ سے الگ ہونے کا واضح اعلان کر دیا

چوہدری نثار علی خان نے ن لیگ سے الگ ہونے کا واضح اعلان کر دیا
چوہدری نثار علی خان نے ن لیگ سے الگ ہونے کا واضح اعلان کر دیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چوہدری نثار نے ن لیگ کے ساتھ اپنی 35 سالہ وابستگی ختم کرتے ہوئے راستے جدا کرنے کا اعلان کر دیاہے اور کہاہے کہ ” میں مزید مسلم لیگ ن کا حصہ نہیں ہوں “ ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے ضمیر کے مطابق یہ فیصلہ کر لیاہے کہ ، اپنے آپ کو فروخت کیلئے نہیں رکھ سکتا ۔ ان کا کہناتھا کہ میں طویل عرصہ تک ن لیگ کا حصہ رہا اور عزت کیلئے ہی سیاست کی نہ اقتدار کیلئے ۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان مسلم ن کے کئی رہنماﺅں کے مضبوط تعلقات تھے لیکن میں متعدد بار کہہ چکا ہوں کہ میں مزید ن لیگ کا حصہ نہیں ہوں ۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے کچھ سینئر رہنماو¿ں اور ان کے درمیان اختلافات اور معاملات تھے جنہیں حل نہیں کیا گیا تھا۔ان کا کہناتھا کہ ملک کو مختلف محاذوں پر کمزور کرنے کیلئے سازش رچی جارہی ہے ، ملک میں جاری سیاسی افراتفری کیلئے اپوزیشن اور حکومت ذمہ دار ہیں ۔

مزید :

قومی -