سوہاوہ،ٹریلر اور وین میں تصادم ،9 افراد جھلس کر جاں بحق

سوہاوہ،ٹریلر اور وین میں تصادم ،9 افراد جھلس کر جاں بحق
سوہاوہ،ٹریلر اور وین میں تصادم ،9 افراد جھلس کر جاں بحق

  

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)جہلم کے علاقے سوہاوہ میں ٹریلر اور وین کے تصادم میں 9 افرادجاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وین گوجرانوالہ سے راولپنڈی جارہی تھی کہ سوہاوہ میں ترکی ٹول پلازہ کے قریب حادثہ پیش آگیا۔ ٹریلر سے ٹکراتے ہی مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی جس سے وین میں موجود مسافر آگ کی شدید لپیٹ میں آ گئے۔جس سے دو بچوں سمیت 9 افراد بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی،وین میں 16 مسافر سوار تھے،جاں بحق افرا دکی لاشیں بری طرح جھلس گئی ہیں جن کی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔

زخمیوں میں عبدالرحمن ولد غلام بادشاہ سکنہ کرک، خالد حسین سکنہ ہنگو، اظہر محمود سکنہ ہری پور، عزیز سکنہ سرائے عالمگیر، ثمر عباس، اسرار سکنہ گوجر خان، نقاش مشتاق سکنہ کوٹلی، امجد ارشاد سکنہ راولاکوٹ شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -جہلم -