نندی پور ریفرنس،بابراعوان کی بریت کافیصلہ ایک بار پھر موخر

نندی پور ریفرنس،بابراعوان کی بریت کافیصلہ ایک بار پھر موخر
نندی پور ریفرنس،بابراعوان کی بریت کافیصلہ ایک بار پھر موخر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا،عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے 15 مئی کی تاریخ مقررکردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نندی پور ریفرنس کی سماعت ہوئی ،تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے،نیب کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کی بریت کافیصلہ ایک بار پھر موخرکردیااورفیصلہ سنانے کیلئے 15 مئی کی تاریخ مقررکردی۔نیب کورٹ میں بریت کی دیگر درخواستوں پر دلائل بھی 15 مئی کو ہوں گے ،احتساب عدالت نندی پور کیس پر سماعت22 مئی تک ملتوی کردی گئی، جج ارشد ملک کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی ہوئی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -