اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو ٹیلی نار لائسنس سے متعلق تادیبی کارروائی سے روک دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو ٹیلی نار لائسنس سے متعلق تادیبی کارروائی سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ٹیلی نارموبائل کمپنی کے لائسنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ٹیلی نار موبائل کمپنی کی لائسنس تجدیدکی درخواست پر سماعت کی ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کی ،راجہ خالدمحمود نے کہا کہ عدالت 3 دن دے تفصیلی جواب جمع کرا دیں گے، اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو ٹیلی نار لائسنس سے متعلق تادیبی کارروائی سے روک دیا،عدالت نے استدعا منطور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت14 مئی تک ملتوی کردی۔