عزیزبلوچ ،نثار مورائی سانحہ بلدیہ کیس کی جے آئی ٹیز پبلک کرنے کا کیس،ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی عدم پیشی پر عدالت برہم ،فوری طلب کرلیا

عزیزبلوچ ،نثار مورائی سانحہ بلدیہ کیس کی جے آئی ٹیز پبلک کرنے کا ...
عزیزبلوچ ،نثار مورائی سانحہ بلدیہ کیس کی جے آئی ٹیز پبلک کرنے کا کیس،ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی عدم پیشی پر عدالت برہم ،فوری طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے عزیربلوچ،نثار مورائی،سانحہ بلدیہ کیس کی جے آئی ٹیز پبلک کرنے کے کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی عدم پیشی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور انہیں فوری طور پر طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں عزیربلوچ،نثار مورائی،سانحہ بلدیہ کیس کی جے آئی ٹیز پبلک کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ،ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو دلائل دینے کیلئے پابند کیا تھا،طلبی کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عدالت ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو فوری طلب کرلیا۔