حکومت کا رویہ بتا رہا ہے وہ اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ کیلئے کچھ نہیں کرناچاہتی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ضلع کچہری کی ابترصورتحال سے متعلق کیس میں ریمارکس

حکومت کا رویہ بتا رہا ہے وہ اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ کیلئے کچھ نہیں ...
حکومت کا رویہ بتا رہا ہے وہ اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ کیلئے کچھ نہیں کرناچاہتی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ضلع کچہری کی ابترصورتحال سے متعلق کیس میں ریمارکس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع کچہری کی ابتر صورتحال سے متعلق کیس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا رویہ بتا رہا ہے وہ اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ کیلئے کچھ نہیں کرناچاہتی ،ملک کے باقی حصوں میں ماتحت عدلیہ کا کیا حال ہوگا؟سائلین پریشان لیکن وفاقی حکومت کو خبر ہی نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ضلع کچہری کی ابترصورتحال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی پر سخت برہمی کااظہار کیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکوم ت کا رویہ بتا رہا ہے وہ اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ کیلئے کچھ نہیں کرناچاہتی ،ملک کے باقی حصوں میں ماتحت عدلیہ کا کیا حال ہوگا؟چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ سائلین پریشان لیکن وفاقی حکومت کو خبر ہی نہیں،اسلام آبادانتظامیہ کے اپنے لئے کمپلیکس بن گئے عدالتیں نہیں بن سکیں،کیا کمپلیکس سے پہلے عدالت نہیں بننا چاہئے تھیں ؟اسلام آبادہائیکورٹ میں کیس کی مزیدسماعت 23 مئی تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -