جماعت اسلامی کامہنگائی کیخلاف ملک بھرمیں احتجاج کااعلان

جماعت اسلامی کامہنگائی کیخلاف ملک بھرمیں احتجاج کااعلان
جماعت اسلامی کامہنگائی کیخلاف ملک بھرمیں احتجاج کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی نے مہنگائی کیخلاف ملک بھرمیں احتجاج کااعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی نے مہنگائی کیخلاف ملک بھرمیں احتجاج کااعلان کردیا۔جماعت اسلامی کے نائب امیر  اور سیاسی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہعمران خان حکومت نے بہت کم وقت میں عوام کی مایوسیوں اور محرومیوں میں اضافہ کردیاہے،

پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربااضافہ ناقابل برداشت ہے،مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشرتی فساد ناقابل بیان تباہی کا رخ اختیار کر رہاہے،جماعت اسلامی مہنگائی کیخلاف مسلسل احتجاج کرے گی۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے ترقی کاپہیہ جام کردیا، مہنگائی میں اضافہ حکومت کی نااہلی اورناکامی کی انتہاہے،اب عوام کی چیخیں اور بد دعائیں عرش کو ہلا رہی ہیں،بجلی ، گیس اور تیل کی قیمتوں کے اضافہ نے قومی معیشت اور ترقی کا پہیہ جام کر دیاہے،سعودی عرب ، امارات اور چین سے امداد اورادھار تیل قومی معیشت کو سہارا نہیں دے رہا، یہ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کی انتہا ہے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ سیاست میں باہمی احترام اور رکھ رکھاؤ ختم ہو گیا تو انارکی اور فساد بھڑک اٹھے گا،سیاست میں فرد کی تضحیک ، تحقیر اور ذو معنی الفاظ کا استعمال خطرناک رجحان بن گیاہے، اس کا تدارک نہ ہوا تو بڑی تباہی آئے گی ،تنزل پذیر سیاسی اخلاقیات کو سیاسی قومی قیادت ہی سنبھال سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قومی سیاست کا مستقبل نوجوان ہیں،نوجوانوں کے لیے نظام تعلیم ، نظام معاشرت ، نظام سیاست و معیشت مثالی اور قابل تقلید نہیں ہے،نوجوان خود اپنے معیار ، اخلاقیات ، محنت ، حب الوطنی اور اسلامی نظریاتی طاقت سے مستقبل کی باگ ڈور سنبھالیں ، نوجوانوں کے لیے یہی وقت کا بڑا چیلنج ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان ملکی آبادی کا بڑا حصہ اور تابناک مستقبل ہیں، ان کی ذہنی ،فکری، سیاسی ،سماجی سطح پر تربیت ضروری ہے،نوجوان نسل ملک میں بے روزگاری کے ہاتھوں سخت اذیت میں مبتلاہے ،ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعوی دار حکمرانوں نے عملاً اپنی ناقص حکمت عملی اور غیر مقبول فیصلوں سے بیس لاکھ افراد کو بے روزگاری سے دوچار کردیاہے ۔