معین خان بھی وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کیخلاف ’کھڑے‘ ہو گئے

معین خان بھی وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کیخلاف ’کھڑے‘ ہو گئے
معین خان بھی وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کیخلاف ’کھڑے‘ ہو گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے بھی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے جبکہ ساتواں کاپوریٹ ٹی 20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اسے تقویت دے گا۔

تفصیلات کے مطابق کارپورٹ ٹی 20 کپ کے حوالے سے منعقدہ میڈیا بریفنگ میں معین خان نے کہا کہ بحران کا شکار ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا حامی ہوں کیونکہ اسے بند کرنے سے کھلاڑیوں کا نقصان ہوگا، میں خود اسی طرز کی کرکٹ کھیل کر آگے بڑھا، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کھلاڑیوں کی نرسری ہے جہاں سے نیاٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کوفروغ دینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان خود ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کھیلتے رہے، ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ رمضان کرکٹ کراچی کی پہچان بن چکی ہے جس میں انٹرنیشنل اور قومی کرکٹرز کے ساتھ ملک بھر سے کھلاڑی بھی شرکت کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل -