موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے اربوں روپے کے ٹیکس چوری کا انکشاف

موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے اربوں روپے کے ٹیکس چوری کا انکشاف
موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے اربوں روپے کے ٹیکس چوری کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آن لائن ) موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے اربوں روپے کے ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے‘ چار موبائل کمپنیوں کے اکاﺅنٹس ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال تیرہ ارب 78 کروڑ روپے انکم ٹیکس کی مد میں چوری کر رکھی ہے جس پر اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں اس چوری میں ایف بی آر کے اعلیٰ حکام اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام بھی ملوث ہیں جن کے خلاف تحقیقات حتمی مراحل میں ہیں۔

پاکستان میں موبائل فون کمنیوں نے غریب صارفین سے اربوں روپے لوٹ رکھے ہیں جبکہ حکومت کو ایک پائی بھی ادا نہیں کررہے ہیں۔ موبائل فون کمپنیوں نے تیرہ ارب 78 کروڑکی ٹیکس چوری پری پیڈ کارڈ کی فروخت اور انٹرنیٹ بل کی مد میں کر رکھی ہے۔ ان کمپنیوں کے سالانہ آڈٹ ریکارڈ اور ود ہولڈنگ ریکارڈ میں اربوں روپے کا فرق سامنے آگیا ہے جبکہ ہمارے ایف بی آر کے کرپٹ افسران نے جان بوجھ کر اس چوری سے نظریں چرا رکھی ہیں اب نئی حکومت نے موبائل فون کمپنیوں کے خلاف اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کی ہیں تو یہ چوری سامنے آئی ہے۔