سابق وزیراعظم نوازشریف کی کل کوٹ لکھپت جیل منتقلی،کس بیرک میں رکھا جائے گا،جانیے

سابق وزیراعظم نوازشریف کی کل کوٹ لکھپت جیل منتقلی،کس بیرک میں رکھا جائے ...
سابق وزیراعظم نوازشریف کی کل کوٹ لکھپت جیل منتقلی،کس بیرک میں رکھا جائے گا،جانیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کوضمانت پر رہائی کی مدت مکمل ہونے پر کل کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے گا، سابق وزیراعظم کی جیل منتقلی پر بیرک میں صفائی ستھرائی کا کام مکمل کرلیا گیا،نوازشریف کو اسی بیرک میں رکھا جائے جہاں پہلے رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے رہائی کی مدت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جو عدالت عالیہ کی جانب سے مسترد کردی گئی تھی ،سابق وزیراعظم کی ضمانت پر رہائی کی مدت کل ختم ہو رہی ہے، نواز شریف کل ریلی کی صورت میں منتقل کیا جائے گااور راستوں میں لیگی رہنماﺅں کی جانب سے کیمپ لگائے جائینگے، سابق وزیراعظم کی جیل منتقلی پر بیرک میں صفائی ستھرائی کا کام مکمل کرلیا گیا،نوازشریف کو اسی بیرک میں رکھا جائے جہاں پہلے رکھا گیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -