خاتون اول بشریٰ بی بی نے ” القادر یونیورسٹی “ کے حوالے سے کیا کردار ادا کیا ؟ مشیر اطلاعت فردوس عاشق اعوان نے بتادیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر اطلاعات فردو س عاشق اعوان نے کہاہے کہ القادر یونیورسٹی کو قائم کرنے کا منصوبہ خاتون اول بشریٰ بی بی اور وزیراعظم عمران خان کا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ” ریڈیو پاکستان “ کو دیئے گئے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ نے اس منصوبے کو حقیقت میں ڈھالنے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ القادر یونیورسٹی نوجوانوں کو جدید سائنسی علم سکھانے اور نبی پاک ﷺ کی زندگی کے بارے میں نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرے گی ۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیا د رکھا جہاں انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی طالبعلموں کو ریاست مدینہ کے اصولوں کے بارے میں علم فراہم کرے گی بلکہ اس کے ساتھ ہی نظریہ پاکستان کے بارے میں بھی نئی نسل کو آگاہ کرے گی جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا ۔