ورلڈکپ میں جیت کیلئے کھلاڑیوں کو کیا کرنا ہو گا؟ عبدالرزاق نے انتہائی شاندار بات کہہ دی

ورلڈکپ میں جیت کیلئے کھلاڑیوں کو کیا کرنا ہو گا؟ عبدالرزاق نے انتہائی شاندار ...
ورلڈکپ میں جیت کیلئے کھلاڑیوں کو کیا کرنا ہو گا؟ عبدالرزاق نے انتہائی شاندار بات کہہ دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کھلاڑی جان لیں کہ یہ کوئی عام ٹورنامنٹ ہے اور نہ ہی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول کوئی چھوٹی سیریز، کھلاڑی اپنی ذات سے پہلے پاکستان کے بارے میں سوچیں گے تو کامیابی یقینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں عبدالرزاق نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی وجہ سے کھلاڑیوں کے ساتھ اس کھیل کی بھی پروموشن کافی اچھی ہوتی ہے تاہم بورڈ تبدیل ہوا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے اس روایت کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے، اسے تھوڑا وقت ضرور دینا چاہئے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ پوری قوم کی طرح ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے دوران اچھا پرفارم کرے اور یہ عالمی کپ جیت کر آئے۔ سلیکٹرز نے میگا ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن بنایا ہے جبکہ ان کھلاڑیوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ وہ ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں، اس طرح کے میگا ایونٹس میں کھلاڑیوں پر بہت زیادہ دباﺅ ہوتا ہے، ہمیں چاہئے کہ ہم پاکستان کیلئے کھیلیں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) صرف ٹی 20 لیگ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ کھلاڑیوں کے انتخاب کا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہئے۔

مزید :

کھیل -