شمالی وزیر ستان میں پی ٹی ایم کے ایم این اے علی وزیر سمیت 12 افراد کیخلاف مقدمہ درج

شمالی وزیر ستان میں پی ٹی ایم کے ایم این اے علی وزیر سمیت 12 افراد کیخلاف مقدمہ ...
شمالی وزیر ستان میں پی ٹی ایم کے ایم این اے علی وزیر سمیت 12 افراد کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرانشاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیر ستان میں پی ٹی ایم کے ایم این اے علی وزیر سمیت 12 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ ڈی پی او شمالی وزیرستان کی مدعیت میں میرعلی تھانہ میں درج کیا گیا،ایف آئی آر میں احتجاجی مظاہرے میں علی وزیر اور ساتھیوں پر عوام کو بغاوت پر اکسانے کاالزام عائد کیا گیا ہے ، ایف آئی آر میں کہاگیا ہے کہ یکم مئی کو شیواہ کے مقام پر جلسے میں ریاست اورفوج مخالف نعرے لگائے گئے،ریاست مخالف نعرے لگا کرملکی سلامتی کیلئے خطرت پیداکرنے کی کوشش کی گئی۔