غربت سے تنگ نوجوان کا اقدام خود کشی ،ڈاکٹروں نے طبعی امداد کے لیے ادویات لانے کا کہا تو باپ نے پولیس کو بلا لیا

غربت سے تنگ نوجوان کا اقدام خود کشی ،ڈاکٹروں نے طبعی امداد کے لیے ادویات لانے ...
غربت سے تنگ نوجوان کا اقدام خود کشی ،ڈاکٹروں نے طبعی امداد کے لیے ادویات لانے کا کہا تو باپ نے پولیس کو بلا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) ”گھر چلانے کیلئے پیسے نہیں، جان بچانے کیلئے کہاں سے لائیں“ شجاع آباد سول ہسپتال میں ادویات نہ ملنے پر خود کشی کی کوشش کرنے والے لڑکے کے والد نے 15پر کال کرکے پولیس بلالی۔

روزنامہ دنیا کے مطابق شجاع آباد موضع بگڑیں کے رہائشی قیصر نے غربت سے تنگ آکر خو دکشی کی کوشش کی، باپ بیٹے کی زندگی بچانے کیلئے سول ہسپتال لے گیا۔ اخباری ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے کہا کہ ادویات نہیں ہیں آپ باہر سے ادویات لے آﺅ، باپ نے کہا کہ ہم غربت کے باعث خود کشی کررہے ہیں پیسے ہوتے تو ہم خود کشی کرکے ہسپتال آتے، لڑکے کے والد نے غصے میں 15 پر کال کرکے پولیس بلالی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکٹروں سے بات کی تو ڈاکٹروں نے کہا کہ سٹور ادویات نہ ہونے کی وجہ سے ہم مریضوں سے باہر سے ادویات منگواتے ہیں، خود کشی کرنے والے لڑکے کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ریفر کردیا گیا۔