شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز لندن میں بار کے باہر ایسا کام کرتے پکڑے گئے کہ آپ کے لیے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے
لندن (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز لندن کی ایک بار کے باہر شیشہ پیتے ہوئے میڈیا کے نرغے میں آگئے۔ صحافیوں نے سوالوں کی بوچھاڑ کی تو سلمان شہباز نے وہاں سے خاموشی سے بھاگنے کو ترجیح دی۔
روزنامہ خبریں کے مطابق شہباز شریف کے صاحبزادے لندن میں ایک بار کے باہر شیشہ پیتے ہوئے نکلے تو باہر صحافیوں نے سلمان شہباز کو دھر لیا اور سوالوں کی بوچھاڑ کردی کہ آخر آپ لوگ پاکستان میں عدالتوں اور عوام کا سامنا کیوں نہیں کرتے، عوام آپ کے قرضوں کا مہنگائی کی صورت میں بوجھ اتاررہی ہے، آخر اس کا ذمہ دار کون ہے؟ جس پر سلمان شہباز نے سوالوں کا جواب دینے کی بجائے خاموشی سے وہاں سے بھاگنے کو ترجیح دی۔