نوازشریف کی جیل واپسی کے موقع پر مریم نواز نے کارکنوں کیلئے اہم ترین پیغام جاری کر دیا

نوازشریف کی جیل واپسی کے موقع پر مریم نواز نے کارکنوں کیلئے اہم ترین پیغام ...
نوازشریف کی جیل واپسی کے موقع پر مریم نواز نے کارکنوں کیلئے اہم ترین پیغام جاری کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی چھ ہفتوں کی ضمانت کل ختم ہو رہی ہے جس کے بعد وہ واپس کوٹ لکھپت جیل کی بیرک میں پہنچ جائیں گے تاہم اس حوالے سے مریم نواز نے بھی کارکنوں کیلئے اہم ترین پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے ٹویٹر پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کر کے نوازشریف کی لگا دی ہے جس میں وہ دونوں ہاتھوں کو مضبوطی سے تھامے کھڑے ہیں جبکہ اس تصویر پر تاریخ اورنعرہ درج کیا گیاہے ۔ تصویر پر سات مئی کے ساتھ لکھا ہے کہ ” چلو چلو کوٹ لکھپت جیل چلو “ ۔ ن لیگ کی مرکزی قیادت نے نوازشریف کی جیل منتقلی کے موقع پر سیاسی قوت کے مظاہر کے کا فیصلہ کیاہے اور اس حوالے سے کارکنوں کیلئے پیغام بھی جاری کر دیا گیاہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع اور بیرون ملک علاج کی درخواست مسترد کر دی تھی اور متعلقہ فورم سے رابطہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی سزا کو معطل کرتے ہوئے انہیں علاج کیلئے چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا گیا تھا جو کہ کل پوری ہو جائے گی ۔

دوسری جانب یہ بھی خبر سامنے آئی ہے کہ نوازشریف کو اسی بیرک میں رکھا جائے گا جہاں وہ پہلے رہ رہے تھے جس کی صاف صفائی بھی کر دی گئی ہے اور نوازشریف کی اشیاءضرورت بھی وہاں پہنچ دی گئی ہیں ۔

مزید :

قومی -