یونس خان نے پی سی بی میں اہم عہدہ لینے سے انکار کر دیا مگر کیوں؟ حیران کن خبر آ گئی

یونس خان نے پی سی بی میں اہم عہدہ لینے سے انکار کر دیا مگر کیوں؟ حیران کن خبر آ ...
یونس خان نے پی سی بی میں اہم عہدہ لینے سے انکار کر دیا مگر کیوں؟ حیران کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کیساتھ معاملات طے نہ ہونے پر انڈر19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے نئے امیدوار کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان یونس خان نے سوشل میڈیا پر قومی انڈر 19 کی کوچنگ سے انکار کی تصدیق کی اور اپنے اکاونٹ سے اس پوسٹ کو شیئر کیا ہے جس میں ان کی جانب سے انڈر نائن ٹین کی کوچنگ سے انکارکیا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونیئر سطح پر یونس خان کو کوچنگ کی پیشکش کی تھی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بورڈ اور یونس خان کے درمیان معاملات کافی حد تک طے بھی پا گئے تھے مگر سابق کپتان کوچنگ کے ساتھ جونیئر ٹیم کی سلیکشن کی سربراہی کے بھی خواہشمند تھے جبکہ وہ کوچنگ سٹاف اور سلیکٹرز بھی پسند کے رکھنا چاہتے تھے۔
بورڈ اور یونس خان کے درمیان بعض معاملات پر اتفاق رائے ہو چکا تھا لیکن مالی معاملات سمیت چند دوسرے ایشوز پر فریقین کے اپنے موقف پر قائم رہنے کی وجہ سے مذاکرات کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔یونس خان کا موقف تھا کہ جس طرح بھارتی کرکٹ بورڈ راہول ڈریوڈ کو کوچنگ کیلئے بھاری معاوضہ اور مراعات دے رہا ہے، ان کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جائے۔

مزید :

کھیل -