جعلی اکاؤنٹس کیس،ڈاکٹر ڈنشا،جمیل بلوچ کا 10 روزہ ریمانڈ منظور،ندیم بھٹو کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار ملزمان ڈاکٹر ڈنشااورجمیل بلوچ کے ریمانڈ میں نیب کی درخواست پر مزید 10 روز کی توسیع کردی جبکہ ندیم بھٹو کے ریمانڈ پر توسیع کی استدعا پر فیصلہ محفوظ ہے جو بعد میں سنایاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار 3 ملزمان ڈاکٹر ڈنشا،جمیل بلوچ اور ندیم بھٹو کو جسمانی ریمانڈختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا،نیب نے عدلت کو بتایاکہ تفتیش کے دوران ڈاکٹر ڈنشا سے اہم معلومات ملی ہیں،ڈاکٹر ڈنشا نے فلاحی پلاٹس کی الاٹمنٹ سے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں ،ملزم ڈاکٹرڈنشا سے نیا ریکارڈ ریکور کرنا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ ڈاکٹر ڈنشا کے ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع دی جائے،عدالت نے نیب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر ڈنشا اور جمیل بلوچ کو 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا اور دونوں ملزمان کو 10 روزبعددوبارہ عدالت پیش کرنےکاحکم دیدیا،عدالت نے ندیم بھٹو کے ریمانڈ میں توسیع پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سنایا جائےگا۔