سری لنکن کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر کو ورلڈکپ 2019ءکیلئے ٹیم منیجر بھی مقرر کر دیا

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر کو ورلڈکپ 2019ءکیلئے ٹیم منیجر بھی مقرر کر دیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر کو ورلڈکپ 2019ءکیلئے ٹیم منیجر بھی مقرر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے نیشنل سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اسانتھا دی مل کو آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا منیجر اور ’ٹور سلیکٹر‘ مقرر کر دیا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سری لنکن انٹرنیشنل کرکٹ کے سربراہ چندیما ماپاتونا کو آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی سری لنکن ٹیم کا ’لاجسٹک منیجر‘ تعینات کیا ہے۔
اس کے علاوہ سری لنکا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد سری لنکن نیشنل ٹیم کیلئے سیکیورٹی کے مزید اقدامات کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سری لنکن وزارت کھیل اور آئی سی سی کیساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔

مزید :

کھیل -