پنجاب اسمبلی میں رمضان ٹرانسمیشن میں شوبز کی شخصیات کو ہوسٹ بنانے پر پابندی سے متعلق قرار داد منظور

پنجاب اسمبلی میں رمضان ٹرانسمیشن میں شوبز کی شخصیات کو ہوسٹ بنانے پر پابندی ...
پنجاب اسمبلی میں رمضان ٹرانسمیشن میں شوبز کی شخصیات کو ہوسٹ بنانے پر پابندی سے متعلق قرار داد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب اسمبلی میں رمضان ٹرانشمین کیلئے شوبز سے جڑی شخصیات کو ہوسٹ بنانے پر باپندی لگانے سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرار داد پاکستان راہ حق پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مولانا محمد معاویہ اعظم کی جانب سے پیش کی گئی جسے ایوا ن نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے ۔ قرار داد میں وفاقی حکومت اور پیمرا سے درخواست کی گئی ہے کہ رمضان المبارک کے حوالے سے ہونے والے خصوصی پروگراموں میں شوبز کی شخصیات کی بجائے علماءکرام کو مدعو کیا جائے ۔

مزید :

قومی -