بطورچیئرمین پی اے سی راناتنویر کی نامزدگی نامنظور،بلاول نے پارٹی رہنماﺅں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا

بطورچیئرمین پی اے سی راناتنویر کی نامزدگی نامنظور،بلاول نے پارٹی رہنماﺅں ...
بطورچیئرمین پی اے سی راناتنویر کی نامزدگی نامنظور،بلاول نے پارٹی رہنماﺅں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بطورچیئرمین پی اے سی رانا تنویر کی نامزدگی پر برہمی کا اظہار کیا اور بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے تمام رہنماﺅں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ چیئرمین پی اے سی کے معاملے پرمسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے ،ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے چیئرمین پی اے سی بننے میں پیپلزپارٹی کااہم کردار تھا،فیصلہ کرنے سے پہلے پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیناچاہئے تھا،انہوں نے کہا کہ روایت کو قائم رکھنے کیلئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -