کتاب لکھنے کے بعد شاہد آفریدی ایک اور مشکل میں پھنس گئے ،بڑا قدم اٹھا لیا گیا

کتاب لکھنے کے بعد شاہد آفریدی ایک اور مشکل میں پھنس گئے ،بڑا قدم اٹھا لیا گیا
کتاب لکھنے کے بعد شاہد آفریدی ایک اور مشکل میں پھنس گئے ،بڑا قدم اٹھا لیا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اپنی کتاب ” گیم چینجر “ لکھنے کے بعد اب ایک اور نئے تنازع میں گھر گئے ہیں کیونکہ سندھ ہائیکورٹ میں اسے بین کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈو کیٹ عبدالجلیل خان کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں شاہدا ٓفریدی کی کتا ب پر پابندی عائد کرنے کیلئے پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ کتاب میں شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے ۔

یاد رہے کہ شاہدا ٓفریدی نے اپنی کتاب کے حق میں میدان میں آتے ہوئے بیان بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کتاب ذریعے ان کا مقصد کسی کے جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا بلکہ صرف زندگی کے تجربات کے بارے میں بتا ناتھا ۔

مزید :

کھیل -