شہباز سینئر کی مصروفیات دیکھتے ہوئے استعفیٰ منظور کیا،آئندہ آصف باجوہ ہی سیکرٹری ہونگے، صدرپی ایچ ایف

شہباز سینئر کی مصروفیات دیکھتے ہوئے استعفیٰ منظور کیا،آئندہ آصف باجوہ ہی ...
شہباز سینئر کی مصروفیات دیکھتے ہوئے استعفیٰ منظور کیا،آئندہ آصف باجوہ ہی سیکرٹری ہونگے، صدرپی ایچ ایف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ شہباز سینئر کی مصروفیات دیکھتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظور کیا،آصف باجوہ ہی آئندہ سیکرٹری ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ شہبازسینئرنے چندماہ پہلے استعفیٰ دیا،شہبازسینئرکے استعفے کواس وقت قبول نہیں کیاتھا،اب استعفیٰ شہبازسینئرکی مصروفیات دیکھتے ہوئے قبول کیا۔ صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ آصف باجوہ ہی آئندہ سیکرٹری ہوں گے،تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کریں گے۔

مزید :

کھیل -