انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ میں 36 گیندوں پر 50 رنز بنانے والے حارث سہیل نے 22 اپریل کو کیا بیان دیا تھا؟ جان کر آپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں

انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ میں 36 گیندوں پر 50 رنز بنانے والے حارث سہیل نے 22 اپریل ...
انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ میں 36 گیندوں پر 50 رنز بنانے والے حارث سہیل نے 22 اپریل کو کیا بیان دیا تھا؟ جان کر آپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ نے پاکستان کو واحد ٹی 20 میچ میں شکست دیدی مگر اس میچ میں حارث سہیل اور بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ نے پاکستانیوں کی آس اور امید باقی رکھی ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز خاصی بہترین ثابت ہو گی اور ورلڈکپ میں بھی قومی ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
حارث سہیل ٹیسٹ اور ون ڈے سپیشلسٹ تو مانے جاتے ہیں مگر ٹی 20 کرکٹ کیلئے انہیں موضوع قرار نہیں دیا جاتا مگر گزشتہ روز انہوں نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 36 گیندوں پر ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے اور سب کو حیران کر دیا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ انہوں نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ میں منتخب ہونے کے بعد 22 اپریل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ اس مرتبہ انگلینڈ میں آپ ہمیں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھیں گے اور بالکل ایسا ہی ہوا، بابراعظم اور حارث سہیل مشکل وقت میں کریز پر آئے اور اچھی اوسط کیساتھ سکور بنا کر پاکستانی ٹیم کو دباﺅ سے نکالا۔

مزید :

کھیل -