جعلی اکائونٹس کیس،نیب نے تمام مقدمات کی فہرست تیارکرلی

جعلی اکائونٹس کیس،نیب نے تمام مقدمات کی فہرست تیارکرلی
جعلی اکائونٹس کیس،نیب نے تمام مقدمات کی فہرست تیارکرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب نے تمام مقدمات کی فہرست تیار کرلی جو آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں تمام مقدمات کی فہرست تیار کرلی گئی ہے جو آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائے گی،نیب کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کے 32 مقدمات فائنل کرلئے گئے ہیں جن سے 4 ریفرنسزدائرہو چکے جبکہ22 انکوائریاں چل رہی ہیں،نیب کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں 6 انویسٹی گیشنزجاری ہیں،میگامنی لانڈرنگ،پنک ریزیڈنسی اورواٹرسپلائی سکیموں کے ریفرنسزدائر ہو چکے ہیں ،نیب نے کہا کہ پارک لین،توشہ خانہ گاڑیاں،بلٹ پروف گاڑیوں کی تفتیش ،اوپل 225اورنوری آبادپاورمنصوبہ کی انکوائری جاری ہے۔