حمزہ شہبازشریف نے نوازشریف کی جیل واپسی سے متعلق حکمت عملی طے کر لی

حمزہ شہبازشریف نے نوازشریف کی جیل واپسی سے متعلق حکمت عملی طے کر لی
حمزہ شہبازشریف نے نوازشریف کی جیل واپسی سے متعلق حکمت عملی طے کر لی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی چھ ہفتوں کی ضمانت کل ختم ہو رہی ہے جس کے بعد انہیں واپس کوٹ لکھپت جیل جانا ہوگا اور اس حوالے سے تیاریاں بھی کی جارہی ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نوازشریف کی جیل واپسی کے حوالے سے حمزہ شہبازشریف نے اجلاس کے دوران حکمت عملی طے کر لی ہے ، حمزہ شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نوازشریف کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ لیگی رہنماﺅں کی کارکن لانے کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ چونکہ کل سے رمضان المبار ک کا بھی آغاز ہو رہاہے تو اس حوالے سے کارکنوں کیلئے افطار کے ساتھ ٹرانسپورٹ کا بھی مناسب انتظام کیا جائے گا جبکہ جاتی امراءسے کوٹ لکھپت جیل تک مختلف مقامات پر کارکنوں کیلئے کمپس لگائے جائیں گے ۔

اس سے قبل نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی ٹویٹر پر تصویر تبدیل کرتے ہوئے نوازشریف کی تصویر لگائی جس پر نعرہ درج تھا کہ ” چلو چلو کوٹ لکھپت جیل چلو“ ، جس سے ظاہر ہوتاہے کہ نوازشریف کی واپسی کیلئے بڑے پیمانے پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا منصوبہ ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -