آئی سی سی نے تازہ ترین ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی 20 پلیئر رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بلے بازوں میں بابراعظم کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی 20 میچ کھیلنے والے عماد وسیم بھی رینکنگ میں بہتری کے بعد باﺅلرز کی فہرست میں دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم پہلے، کولن منرو دوسرے، گلین میکس ویل تیسرے، ایرون فنچ چوتھے، لوکیش راہول پانچویں، حضرت اللہ چھٹے، آرکی شورٹ ساتویں، ایوین لوئس آٹھویں، فخر زمان نوویں اور روہت شرما دسویں نمبر پر ہیں۔
باﺅلرز میں افغانستان کے راشد خان پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ عماد وسیم دوسرے، شاداب خان تیسرے، عادل راشد چوتھے، کلدیپ یادیو پانچویں، ایڈم زامپا چھٹے، شکیب الحسن ساتویں، ایش سودھی آٹھویں، اینڈیل فیلوک وائیو نوویں اور فہیم اشرف دسویں نمبر پر ہیں۔
آل راﺅنڈرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے گلین میکس ویل کی پہلی پوزیشن پر اجارہ داری برقرار ہے جبکہ شکیب الحسن دوسرے، محمد نبی تیسرے، محمود اللہ چوتھے، رچرڈ بیرنگٹن پانچویں، پال سٹرلنگ چھٹے، تھیسارا پریرا ساتویں، سین ولیمز آٹھویں، جے پی ڈومنی نوویں اور کیوین اوبرائن دسویں نمبر پر ہیں۔