”پاکستانی باﺅلرز میں ہمیشہ سے یہ ایک چیز بڑی کمال کی رہی ہے“ ناصر حسین تعریف کرنے میں سب پر بازی لے گئے

”پاکستانی باﺅلرز میں ہمیشہ سے یہ ایک چیز بڑی کمال کی رہی ہے“ ناصر حسین ...
”پاکستانی باﺅلرز میں ہمیشہ سے یہ ایک چیز بڑی کمال کی رہی ہے“ ناصر حسین تعریف کرنے میں سب پر بازی لے گئے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی باﺅلرز کے رن اپ میں ہمیشہ سے ایک زبردست قسم کا ردھم رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان ناصر حسین نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی باﺅلرز کی دل کھول کر تعریف کی ہے اور ان کے رن اپ میں ردھم کو شاندار قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر کے بارے میں سوچیں اور چیمپینز ٹرافی 2017ءمیں حسن علی کو دیکھیں تو انہیں ہاتھ میں گیند پکڑے بھاگتے ہوئے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ یہ اسی لئے پیدا ہوئے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف انتہائی خراب کرکٹ کھیلنے کے باوجود ورلڈکپ میں ایک سرپرائز پیکیج اور خطرناک ٹیم قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم غیر متوقع نتائج دینے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے جیسا کہ انہوں نے چیمپینز ٹرافی میں دئیے اور مجھے یقین ہے کہ وہ میگاایونٹ میں بھی کچھ انتہائی شاندار ضرور کریں گے۔

مزید :

کھیل -