ملکی معیشت کو براہ راست آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا:سینیٹر سراج الحق

ملکی معیشت کو براہ راست آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا:سینیٹر سراج الحق
ملکی معیشت کو براہ راست آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا:سینیٹر سراج الحق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےکہاہے کہ ملکی معیشت کو براہ راست آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیاہے اور سٹیٹ بنک اور ایف بی آر جیسے انتہائی حساس قومی مالیاتی اداروں کو آئی ایم ایف کی دسترس میں دے دیا گیاہے ، بہت شور تھاکہ کیا ہوگا ؟کیا ہوگا اور پھر یکدم آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا ،ساتھ ہی آئی ایم ایف کے ملازم کو استعفیٰ دلوا کر سٹیٹ بنک کا گورنر لگادیا گیا۔

 پارلیمنٹ لاجز کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین دن میں کی جانے والی تعیناتیوں پر پوری قوم تشویش میں مبتلا ہے ،آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا سابق ملازم اپنے اداروں کے اشاروں پر چلتے ہوئے ان کے مفادات پورے کرے گا ، اسے پاکستانی معیشت کی بہتری کی نہیں، اپنے ایجنڈے کی تکمیل کی فکر ہوگی،حکومت قومی مالیاتی اداروں کی تباہی پر کمربستہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف روپے کی قدر کو مزید کم کرنے پر دباؤ ڈال رہاہے جس سے ملک پر سینکڑوں ارب روپے کا قرضہ بڑھ جائے گا،حکومت نے سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر کے ملکی معیشت کو داؤ پر لگا دیا ہے،اب حفیظ شیخ ،باقررضا اور احمد مجتبیٰ میمن پر مشتمل ٹرائیکا آئی ایم ایف کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

مزید :

قومی -