مریم نواز نے والد کے جیل جانے سے قبل ٹوئٹرپر حیران کن کام کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کردی ہے، نئی پروفائل پکچر پر سات مئی نواز شریف کے ساتھ چلوچلو کوٹ لکھپت جیل چلو تحریر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر نئی پروفائل پکچر پوسٹ کی گئی ہے جس میں نواز شریف پرجو ش انداز میں ہاتھ میں ہاتھ ڈالے نظر آتے ہیں۔تصویر پر ’سات مئی نوازشریف کے ساتھ، چلو چلو کوٹ لکھپت جیل چلو ‘ تحریر کیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل منتقلی کے روز مسلم لیگ ن کی جانب سے پروگرام جاری کر دیاگیا ہے، کارکنوں اور ممبران اسمبلی کو 7 مئی کی شام فیروز پور روڈ پر شنگھائی فلائی اوور کے قریب اکھٹے ہونے کی ہدایات ہیں۔