پاکستان میں 122 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

پاکستان میں 122 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
پاکستان میں 122 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

  

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان میں 122 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں,تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں ,موجودہ حکومت کے دور میں کسی پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی گئی۔

وزیر برائے پارلیمانی امور محمد اعظم خان سواتی نے شمیم آراء کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی پاکستان، مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام سمیت 122 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں,موجودہ حکومت کے دور میں کسی پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی گئی ,سیاسی جماعتوں کی تفصیلات قومی اسمبلی کی لائبریری میں رکھ دی گئی ہیں.

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -