وفاقی وزیر تعلیم نے رجسٹریشن نہ کروانے والے مدارس کی بندش سے متعلق واضح اعلان کردیا

وفاقی وزیر تعلیم نے رجسٹریشن نہ کروانے والے مدارس کی بندش سے متعلق واضح ...
وفاقی وزیر تعلیم نے رجسٹریشن نہ کروانے والے مدارس کی بندش سے متعلق واضح اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ جو مدارس رجسٹرڈ نہیں ہونگے بند کردیا جائے ۔

دنیا نیوز کے مطابق شفقت محمود نے کہاکہ جو مدارس رجسٹرڈ نہیں ہونگے بند کردیا جائے گا،تمام مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹرڈ ہونگے ،وزارت تعلیم سے رجسٹرڈ مدارس ہی چل سکیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن قواعد ضوابط کے مطابق ہوگی، مدارس کی رجسٹریشن کے لئے دس علاقائی دفاتر کام کریں گے جو مدارس رجسٹرڈ نہیں ہونگے ان کو بندکردیا جائیگا ،خلاف ورزی کرنیوالے مدارس کی رجسٹریشن ختم کردی جائیگی، وزارت تعلیم سے متعلق ڈیٹا وزارت تعلیم کے پاس ہوگا ۔

مزید :

قومی -