وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھی کسانوں کے طوطے اڑادیئے

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھی کسانوں کے طوطے اڑادیئے
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھی کسانوں کے طوطے اڑادیئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ میں اس سال سرکاری طور پرگندم کی خریداری نہیں کی جائیگی۔

جیونیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہاکہ ہمارے پاس گندم وافر مقدار میں پہلے سے موجود ہے ، اس لئے رواں سال سرکاری طور پر گندم کی خریداری نہیں کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے پاس وسائل کی کمی ہے ،محکمہ ریونیواورنرسز کے مطالبات پورنے نہیں کرسکتے ، سندھ میں ایڈز کی روک تھام کیلئے ہنگائی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر صحت کو ہٹانے کا مطالبہ کرنیوالوں کا اپنا وزیر اعظم خود نا اہل ہے ۔

مزید :

قومی -