آئی سی سی نے ٹی 20کے بہترین باولرز کی رینکنگ جاری کردی ،عماد وسیم کونسے نمبر پر ہیں ؟بڑی خبر آگئی

آئی سی سی نے ٹی 20کے بہترین باولرز کی رینکنگ جاری کردی ،عماد وسیم کونسے نمبر ...
آئی سی سی نے ٹی 20کے بہترین باولرز کی رینکنگ جاری کردی ،عماد وسیم کونسے نمبر پر ہیں ؟بڑی خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سپن باولر عماد وسیم آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے۔بولرز میں افغانستان کے راشد خان کی بدستور پہلی پوزیشن ہیں۔عماد وسیم نے ہم وطن لیگ اسپنر شاداب خان اور انگلینڈ کے عادل رشید کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔بیماری کی وجہ شاداب خان نے میچ میں شرکت نہیں کی تھی جبکہ عادل رشید وکٹ لینے میں ناکام رہے تھے۔شاہین شاہ آفریدی نے بھی اپنی رینکنگ بہتر بنائی ہے، وہ اب تین درجے بہتری کے بعد 50 سے 47 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

مزید :

کھیل -