مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے برطانیہ میں مستقل قیام سے متعلق تہلکہ خیز اعلان کردیا

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے برطانیہ میں مستقل قیام سے متعلق تہلکہ خیز ...
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے برطانیہ میں مستقل قیام سے متعلق تہلکہ خیز اعلان کردیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ برطانیہ میں مستقل قیام کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بجٹ پیش ہونے سے قبل پاکستان پہنچ جاﺅں گا۔

جیونیوز سے گفتگوکرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاہے کہ بجٹ پیش ہونے سے قبل پاکستان پہنچ جاﺅں گا ، برطانیہ میں مستقل قیام کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ چند روز میں میرے میڈیکل ٹیسٹ ہونگے، میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں کی اجازت سے وطن روانہ ہوجاﺅں گے ۔ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگی کارکنوں کو بدظن کرنے کیلئے میرے بارے میں ایسی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کی 8مئی کوکینسر سپیشلسٹ سے اپوائنٹمنٹ ہے ۔

مزید :

قومی -